Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

انگلینڈ ویسٹ انڈیزکےدرمیان تیسرے دن کاکھیل بارش کی نذر

289
Spread the love

لندن،انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کا تیسرا روز بارش کی نذر ہوگیا، پورے دن ایک گیند بھی نہیں پھینکی جاسکی۔مانچسٹر میں اولڈ ٹریفورڈ کے میدان پر ٹیسٹ کے تیسرے روز صبح ہی سے آسمان پر بادلوں کا ڈیرہ تھا جو مسلسل برستے رہے، دو سیشن تک کھلاڑی میدان میں نہ آسکے جس کے بعد تیسرے روز کے کھیل کو ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔یہ بھی پڑھیے: ٹیسٹ میں اب تک دو دن کا کھیل ہوا ہے جس میں انگلینڈ کی ٹیم نے پہلی اننگز 9 وکٹ پر 469 رنز بناکر ڈیکلیئر کی، بین اسٹوکس نے 176 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ اوپنر ڈوم سیبلے نے 120رنز اسکور کیے۔