آئی سی سی کاویڈیولنک پراہم اجلاس آج ہوگا
دبئی:انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کا اہم اجلاس ویڈیو لنک پر 20 جولائی کو ہوگا، جس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بارے میں حتمی فیصلہ ہو گا، اکتوبر اورنومبر میں شیڈول ایونٹ کے ملتوی ہونے کا قوی امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے نئے شیڈول اور وینیو کے حوالے سے فیصلہ ہوگا، اس ایونٹ کے ملتوی ہونے کے اعلان کا قوی امکان ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا ایونٹ کے ملتوی ہونے کی صورت میں آئندہ برس میزبانی کا خواہش مند ہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کی میزبانی بھارت کے پاس ہے، بھارتی بورڈ شیڈول کے مطابق آئندہ برس ہی ایونٹ کروانا چاہتا ہے، اس کے علاوہ 2023 میں آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ بھی بھارت میں شیڈول ہے اس لیے بھارت مسلسل دو آئی سی سی ایونٹس کروانے کے حق میں نہیں ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ملتوی کرنے کا فیصلہ ہو چکا ہے، اب بس وینیو اور تاریخوں کا فیصلہ ہونا ہے۔اس سے قبل آئی سی سی دو ویڈیو لنک کانفرنسز کے ذریعے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے ممبران سے مشاورت کر چکا ہے