Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

سرگودھا میں فائرنگ باپ ،دوبیٹے جاں بحق

328
Spread the love

سرگودھا:پنجاب کے شہر سرگودھا میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں باپ اور 2 بیٹے جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق سرگودھا کے علاقے رتو کالا میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی۔فائرنگ سے 55 سالہ محمد بشیر اور اس کے 2 بیٹے 25 سالہ عارف علی اور 18 سالہ مظہر اقبال جاں بحق ہوگئے۔پولیس نے مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے دی گئی ہےاور انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔