Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

او پی ایف کالج اساتذہ نے واجبات کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

295
Spread the love

اسلام آباد:اوورسیزپاکستانیز فانڈیشن(او پی ایف)کالج اساتذہ نے عدالتی احکامات کے باوجود انکے واجبات کی ادائیگی میں ناکامی پر فانڈیشن انتظامیہ کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ۔ذرائع کے مطابق او پی ایف گرلز کالج ایف ایٹ ٹو اسلام آباد کی دو خواتین اساتذہ بالینا خالد اور ثمینہ جبین رانا نے درخواست میں سپریم کورٹ سے اپیل کی ہے کہ او پی ایف انتظامیہ کیخلاف کارروائی کی جائے جو ان کے واجبات ادا نہیں کررہے ہیں ۔درخواست گزاروں نے سپریم کورٹ کے فروری2019کے فیصلے کا حوالہ دیا ہے جس میں او پی ایف انتظامیہ کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ اساتذہ کو ان کی ابتدائی بھرتی کی تاریخوں سے مستقل کیا جائے اور ان کے مطابق ان کے واجبات کی ادائیگی کی جائے ۔ تاہم انتظامیہ نے سپریم کورٹ میں داخل کرائے گئے بیان حلفی پر عمل درآمد نہیں کیا ۔