کشمیرپاکستان کی شہ رگ،قائد اعظم کاخواب پوراکرنیکاعہد کریں :الطاف بٹ
اسلام آباد :صدر جموں و کشمیر سالویشن موومنٹ الطاف احمد بٹ نے کہا ہے کہ آج کشمیریوں کی عقیدت کا دن ہے پاکستانی عوام اور حکمرانوں کیلئے احساس ذمہ داری کا دن ہے۔وہ لوگ جنہوں نے قائداعظم کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے پاکستان بننے سے قبل 19 جولائی 1947 کو غازی ملت سردار محمد ابراہیم نے اپنی رہائشگاہ پر پاکستان کے ساتھ الحاق ہونے کی قرارداد منظور کی تھی۔ اب وقت آگیا کہ ملک پاکستان کے حکمران اور عوام مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم بربریت کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بننے والی مظلوم عوام کے بارے میں فیصلہ کرکے قایداعظم کے خواب کو پورا کریں کیونکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جسکے بغیر پاکستان نامکمل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کشمیر وفد سے گفتگو کرتے ہویے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آج کا دن تجدید عہد کا دن ہے کشمیریوں نے اس وقت عقیدت و احترام کے ساتھ پاکستان سے ملنے کا عہد کیا۔ اب پاکستانی عوام اور حکمران اپنی ذمہ داری نبھائیں اس دن کو منانے کا مقصد کشمیریوں کی آزادی کیلئے عملی اقدامات اٹھانا ہے۔