Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

وفاقی دارالحکومت:12جرائم پیشہ افرادگرفتار،اسلحہ برآمد

130
Spread the love

اسلام آباد(آن لائن)آئی جی اسلام آ باد عامر ذوالفقار خا ن کے احکا ما ت کی روشنی میں ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار الدین سید کی سر بر اہی میں قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈائون جاری12 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لیا گیا ، ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔، آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ ضلع بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف بلاتفریق کریک ڈائون جاری رکھا جائے ،قبضہ مافیا کو کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائے گا، کسی قسم کی کوئی کوتاہی و لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار الدین سید نے تمام ایس پی زونز ،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کوسخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ قبضہ مافیا کے خلاف بلا تفریق کارروائی کو جا ری رکھا جا ئے ، کسی کو قا نون ہا تھ میں لینے کی اجا زت نہیں۔