آئیسکوکیطرف سے ہائوسنگ سوسائی مافیاکونوازنے کاانکشاف
جعلی میٹر نصب کرکے قومی خزانے کو اربوں روپے کانقصان پہنچایاگیا
اسلام آباد(ظفر ملک)وفاقی دارلحکومت میں عوام کے پیسہ سے آئیسکو کی جانب سے ہائوسنگ سوسائٹی مافیا کو نوازنے کے لیے سینکڑوں ہائی فیز کے جعلی میٹرز نصب کر کے قومی ادارے کو اربوں روپے نقصان پہنچانے کا انکشاف ہوا ہے،غوری ٹان اور گلبرگ گرین میں آئیسکو حکام نے مہنگے ترین گھر تحفہ میں لیکر تین سوسے زائد میٹرز لگا دیے ہیںجبکہ ایک سو سے زائد میٹرز سوسائٹیز نے پلازوں پرنصب کرکے ماہانہ لاکھوں روپے کا بل قوم کے ٹیکس سے دیا جانے لگا ہے،دستاویزات کے مطابق وفاقی دارلحکومت میں غوری ٹان کے فیز ایک سے لیکر چھ تک ایک سو 60میٹرز سے زائد لگائے گئے ہیں جہاں سے لاکھوں روپے کا ماہانہ بل عام شہریوں سے وصول کیا جانے لگا ہے ،اور مذکورہ میٹرز 2017سے ابتک لگائے جانے کا انکشاف ہوا ہے اور غوری ٹان میں آئیسکو کے متعدد افسران ،ایس ڈی او ز نے ایک نہیں تین تین گھر لے رکھے ہیں،دوسری جانب گلبرگ گرین میں آئیسکو کے آعلی حکام کے ولاز اور بڑے گھر ہونے کا انکشاف ہوا ہے اور مذکورہ گھر لینے کے لیے ہائی پاور کے میٹر ز اور ٹرانسفارمرتک لگا دیے گئے اور وہاں دستاویزات کے مطابق 177جعلی میٹرز کا انکشاف ہوا ہے جو کہ فیز تھری اور دیگر کیٹگریز کے ہیں،غوری ٹان اور گلبرگ گرین ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سوئی گیس اور بجلی کے محکمہ کو ماہانہ بنیاد پر بھاری رشوت دیکر سوسائٹی کے رہائشیوں کو سہولت فراہم کی جاتی ہے اور اب جبکہ بجلی میٹرز پر پابندی کے باوجود بھی سینکڑوں پلازنے زیر تعمیر ہیں اور وہاں بوگس میٹرز لگا کر کام جاری رکھا جا رہا ہے ،آئیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ بوگس میٹرز کی سب سے پہلے نشاندہی بنی گالا میں ہوئی تھی اور نشاندہی کرنے والے لائن مینوں اور دیگر عملہ کو سخت ترین سزاد ی گئیآئیسکو ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ غوری ٹان اور گلبرگ گرین میں درجنوں آئیسکو افسران کے گھر موجود ہیں اور تحقیقاتی ادارے چھان بین کریں کہ وہ گھر کس آمدن سے بنائے گئے ہیں،موقف جاننے کے لیے آئیسکو ترجمان عاصم سے رابط کرنے کی کوشش کی گئی مگر انہوںنے کا ل نہ سنی ۔