Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

کورونابحران نے پوری دنیاکوبدل دیا:کامسیٹس اجلاس اعلامیہ

اندازے سے زیادہ چیلنجز پیش آ سکتے ہیں،تعلیمی ماہرین کے خدشات

289
Spread the love

اسلام آباد(آن لائن)جنوب میں پائیدار ترقی کے لیے کمیشن برائے سائنس وٹیکنالوجی (کامسیٹس)کی کوآرڈینیٹنگ کونسل کے 23ویں آن لائن اجلاس کے بین الاقوامی شرکا نے اپنے مشترکہ اعلامیے میں کہا کہ ابھی تک کسی کو اندازہ نہیں کہ کورونا وائرس سے پیدا ہونیوالاحالیہ عالمی طبی بحران دنیاکو کس انداز میں بدل دے۔کوویڈ 19 کے باعث دنیا میں سماجی،معاشی غرض کہ ہرحوالے سے جس تیزی کے ساتھ تبدیلیاں ہورہی ہیں،انہیں دیکھ کرصرف اتناکہا جاسکتا ہے کہ کوویڈ 19کے بعد دنیاپہلے سے کہیں مختلف ہوگی۔ اب تک جاری تبدیلیوں کے مجموعی اثرات کامعاشرتی و معاشی سطح پر کوئی بھی جامع تخمینہ سامنے نہیں آسکا۔ گذشتہ روز اسلام آباد میں واقع کامسیٹس کے ہیڈ کوارٹرزمیں منعقد ہونے والے آن لائن اجلاس میں شامل عالمی ماہرین نے یہ پیش گوئی بھی کی کہ پوری دنیا میں جو یہ توقع کی جارہی ہے کہ بین الاقوامی سطح پرخوراک کی کمی،غذائی عدم تحفظ،بے روزگاری،غربت،صحت کی ضروریات کے مسائل سامنے آئیں گے وہ حالیہ اندازوں سے کہیں زیادہ بڑے چیلنجز پر مشتمل ہو سکتے ہیں۔ میں ربوٹیک ٹیکنیکس،ای لرننگ،ہیلتھ،زراعت اورمصنوعی ذہانت سے وابستہ صلاحیتیں اور مہارتیں ہی انسان کی روز مرہ زندگی میں اہم کردار اداکریں گیاجلاس میں بنگلہ دیش، چین، کولمبیا، مصر، گیمبیا، گھانا، انڈونیشیا، ایران، جمیکا، قازقستان، نائیجیریا، پاکستان، فلسطین، سری لنکا،سے تعلق رکھنے والے 26 ہائی پروفائل سائنس دانوں اورکامسیٹس کے 19مراکز آف ایکسیلنس کے نمائندوں نے شرکت کی، جس میں شام، تنزانیہ اور ترکی کے نمائندے بھی موجود تھے۔