ویراعظم کی کورونا کیخلاف موثرپالیسی کارگرثابت ہورہی ہے:شبلی فراز
اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے محدود وسائل اور صحت کے کمزور نظام کے باوجود جس عزم اور ثابت قدمی سے کورونا کا مقابلہ کیا، وہ ان کی بہترین قائدانہ صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے۔وزیراعظم عمران خان نے عوام کی جان اور روزگار بچانے بنانے کی متوازن پالیسی اختیار کی کورونا سے نمٹنے میں این سی او سی اور احساس پروگرام کامیابی کے دو موثر ہتھیار ثابت ہو رہے ہیں۔