Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

میرے پاس پاکستان کے سواکسی ملک کی شہریت نہیں،افواہیں بے بنیاد ہیں،معیدیوسف

256
Spread the love

اسلام آباد:معاون خصوصی قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے اپنے اثاثوں اور شہریت کے بارے میں وضاحت میں کہا ہے کہ میر ے خلاف غلط افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، میرے پاس پاکستان کے علاوہ کسی ملک کی شہریت نہیں ،میں حکومت پاکستان کو اپنی شہریت کے بارے پہلے میں حلف نامہ جمع کروا چکا ہوں۔میں اپنی موجودہ ذمہ داری سنبھالنے کے بعد امریکا نہیں گیا، مجھے امریکہ سے کوئی آمدنی نہیں آرہی ہے ، میری بیرون ملک میں کوئی اربوں یا لاکھوں کی جائیداد نہیں، میرے یا میرے اہل خانہ کے پاس پاکستان کے علاوہ کسی ملک میں کوئی جائیداد نہیں ہے۔