Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

آٹابحران پھرسراٹھانے کیلئے تیار،گندم مارکیٹ سے غائب ہوناشروع

چودہ لاکھ ٹن گندم کاشارٹ فال ہے،وزارت فوڈسکیورٹی کی سمری میں انکشاف

243
Spread the love

اسلام آباد:گندم بحران سر اٹھانے کو تیارہونے لگاگندم کی فصل آتے ہی مارکیٹ سے غائب ہوناشروع ہوگئی،وزارت فوڈ سکیورٹی کی سمری نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ آٹا ملکی تاریخ میں سب سے مہنگا ترین ہونے کا خدشہ ہے۔ذرائع کے مطابقعوام گندم اور آٹا ابھی سے خرید لیں، بعد میں مہنگے داموں بمشکل ملے گا۔گندم ملکی ضرورت پورا کرنے کے لیے موجود نہیں، وزارت فوڈ سکیورٹی کی سمری کے مطابق ملک میں 26ملین ٹن گندم موجود، 27 ملین ٹن سے زائد گندم کی ضرورت ہو گی، گندم کا شارٹ فال 14 لاکھ ٹن ہے۔ سندھ میں گندم کی قیمت 1450 سے 1550 روپے فی من رہی۔ پنجاب میں 1600 روپے فی من تک کسانوں سے خریدی گئی۔ بیرون ملک سے درآمد کردہ گندم بغیر ڈیوٹی اور ٹیکسز کے 1929 روپے فی من پڑے گی۔ صوبوں نے گندم مانگنا شروع کر دی۔سندھ حکومت نے وفاق سے گندم مانگ لی، سمری کابینہ کو بھجوا دی۔ملکی تاریخ میں پہلی بار گندم 3 ماہ پہلے ہی فلور ملوں کو جاری کرنا پر گئی۔