منڈی بہاوالدین پریس کلب الیکشن،نذیربوسال صدر،مظاہرحسین جنرل سیکرٹری منتخب
منڈی بہاوالدین: منڈی بہاوالدین پریس کلب کے سالانہ انتخابات میںنذیر بوسال صدر،مظاہرحسین زیدی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے،تفصیلات کے مطابق منڈی بہاوالدین پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے 2020مرالہ روڈمیںمنعقد ہوئے۔انتخابات میں محمد نذیر بوسال صدر جبکہ سید مظاہر حسین زیدی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔اس موقع پر نومنتخب صدر پریس کلب نذیر بوسال اور جنرل سیکرٹری مظاہر زیدی نے کہاکہ ہم صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کام کرتے رہینگے۔اور جو ذمہ داری دوستوں نے ہم پر ڈالی ہے اسکو پوراکرنے کی کوشش کرینگے۔سابق صدر پریس کلب عثمان علی رانجھا نے اس موقع پر کہاکہ میرے لیے آج بڑی خوشی کا دن ہے کہ دوسراالیکشن انعقاد پذیر ہواہے اور صحافیوں کو اپنے عہدیداروں کے انتخابات کا موقع ملاہے میں جیتنے والوں کو مبارک باد پیش کرتے ہیں