Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

اٹک:مشہورزمانہ قبضہ مافیاسرغنہ طاہراعوان کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

370
Spread the love

اٹک (بیورو رپورٹ)جعلی دستاویزات تیار کر کے غریب لوگوں کی زمینوں پرمبینہ ناجائز قبضوں کے لیے بدنام سابق وائس چیئرمین بلدیہ اٹک ملک طاہر اعوان کیخلاف جعلساز، دھوکہ دہی اور دیگر متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا تفصیلات کے مطابق اٹک کے ضلعی صدر مقام سے تعلق رکھنے والے سابق چیئرمین بلدیہ اٹک ملک طاہر اعوان جو ہیںجو1992سے لے کر تا حال جعلسازی، دھوکہ دہی،جعلی دستاویزات تیار کر کے زمینوں پر ناجائز قبضے جیسے سنگین اقدامات اور مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں کے خلاف 11جولائی 2020 کو تھانہ سٹی اٹک میں ایک نیامقدمہ زیرِ دفعات 420/511/447/467/471اور 468 ت پ کے تحت متاثرہ شہری سید مدثر عباس نقوی کی مدعیت میں درج ہوا،جنہوں نے تھانہ سٹی اٹک میںتحریری درخواست دی کہ طاہر اعوان خسرہ نمبر 449میں جو سائل کی ملکیتی اور مقبوضہ اراضی پر بنیادیں کھود کر قبضہ کرنے کے درپے ہے اور وہ بوگس اور جعلی رجسٹریاں اور مختار نامے بنا کر سائل کی اراضی ہتھیانے کی کوشش کر رہا ہے،لہذا اس کے خلاف جعلسازی، اور اراضی پر قبضے کی بابت قانونی کاروائی کی جائے،شہری کی اس درخواست اور ملزم کے سابقہ ریکارڈ کو مدِ نظر رکھتے ہوئے تھانہ سٹی پولیس اٹک نے 6مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔