Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

وزیراعلیٰ بزداروزیراعظم عمران کااعتماد ملنے کے بعدان ایکشن

277
Spread the love

لاہور:وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بھرپور اعتماد ملنے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ایکشن میں آ گئے‘اپنی وزارتوں سے متعلق قانون سازی اور اسمبلی بزنس میں دلچسپی نہ لینے والے وزراء کے نام طلب کر لیے گئے ۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے ایوان وزیر اعلیٰ نے محکمہ قانون سے ایسے وزراء کی فہرست مانگ لی ہے جو اپنی وزارت میں مفاد عامہ سے متعلق قانون سازی میں دلچسپی نہیں لیتے۔جبکہ پنجاب اسمبلی میں وقفہ سوالات کی تیاری میں بھی دلچسپی نہ لینے والے وزراء کے بارے میں آگاہی حاصل کرتے ہوئے فہرست طلب کر لی گئی ہے