مذہب سے متعلق توہین آمیز بیان،خواجہ آصف کیخلاف مقدمہ کیلئے کارروائی کی ہدایت
اسلام آاباد:ایس پی صدر زون اسلام آباد نے ایس ایچ او تھانہ سیکریٹریٹ کو خواجہ محمد آصف کے خلاف مذہب کے متعلق توہین آمیز بیان پر قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کر دی۔ایس پی صدر زون اسلام آباد نے خواجہ محمد آصف کے خلاف مذہب کے متعلق توہین آمیز بیان پر تھانہ مارگلہ اسلام میں اندراج مقدمہ کیلئے جمع کروائی گئی درخواست تھانہ سیکرٹریٹ کو بھیج دی،ترجمان شہدا فانڈیشن حافظ احتشام احمد نے 11 جولائی کو خواجہ محمد آصف کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست تھانہ مارگلہ اسلام آباد میں جمع کرائی تھی۔ترجمان شہدا فانڈیشن نے 14 جولائی کو ایس پی صدر زون اسلام آباد کو بھی خواجہ آصف کے خلاف اندراج مقدمہ کا حکم دینے کے لے درخواست دی تھی۔ایس پی صدر زون اسلام آباد کی ہدایت کے بعد ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ نے کل شام چھ بجے ترجمان شہدا فانڈیشن کو طلب کر لیا۔