Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

فاٹاکی جمہوری دھارے میں شمولیت خوشحال پاکستان کی علامت ہے :شبلی فراز

241
Spread the love

اسلام آاباد:وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ بہادر اور غیور قبائلی عوام کو سابق فاٹامیں جمہوری عمل کے ایک سال کی تکمیل پر مبارک پیش کرتے ہیں۔ سینیٹر شبلی فرازنے کہاکہ گزشتہ سال اس دن محب وطن قبائلی عوام کو ان کی لازوال قربانیوں اور استقامت کا ثمر ووٹ کے حق کی صورت ملا تھا۔ آنے والے وقت میں انہیں مزید خوشیاں،خوشخبریاںاورترقی کے امکانات میسرآئیں گے۔قبائلی عوام وزیراعظم عمران خان کے دل کے قریب ہیں،وہاں کی ترقی اور انہیں بااختیار بنانا ان کا پختہ عزم ہے۔ قبائلی عوام کو وکیل، دلیل اور اپیل کا حق ملنا تبدیلی ہے، مرکزی جمہوری دھارے میں ان کی شمولیت نئے مضبوط اور خوشحال پاکستان کی علامت ہے۔