Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

اثاثے تفصیلات پیش کرنیکی روایت تحریک انصاف نے ڈالی:شاہ محمودقریشی

255
Spread the love

اسلام آباد:وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں پہلے بھی بہت سی  شخصیات حکومتوں میں اہم ذمہ داریاں نبھاتی رہی ہیں لیکن اثاثوں کی تفصیلات کو عوام کے سامنے پیش کرنے کی روایت عمران خان کی ہدایت پر تحریک انصاف نے ڈالی ،جہاں تک دہری شہریت کا تعلق ہے تو ہمیں دیکھنا یہ ہے کہ قانون اور آئین اس سلسلے میں کیا کہتا ہے؟قانونا کوئی بھی دوہری شہریت کا حامل شخص قومی اسمبلی اور سینٹ کا ممبر نہیں بن سکتا لیکن کسی بھی دیگر عہدے کے حوالے سے ایسی کوئی قدغن قانونا موجود نہیں ہے ،مفادات کے تصادم سے بچنے کیلئے جس قدر واضح پالیسی تحریک انصاف نے اپنائی ہے وہ آج تک کسی جماعت نے نہیں اپنائی تاکہ کوئی شخص اپنے منصب کو اپنی ذاتی یا معاشی بڑھوتری کیلئے بروئے کار نہ لا سکے میری رائے میں جمہوری روایات میں عوام کے منتخب نمائندوں کی حیثیت افضل ہوتی ہے کیونکہ انہیں عوام کا اعتماد حاصل ہوتا ہے دوسری طرف امور سلطنت چلانے کیلئے آپ کو مختلف شعبہ جات کے ماہرین کی بھی ضرورت ہوتی ہے ۔