Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

وفاقی کابینہ کااجلاس کل طلب، 9نکاتی ایجنڈا جاری

ملک کی سیاسی ومعاشی صورتحال کا جائزہ بھی لیا جائے گا

275
Spread the love

اسلام آباد:وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیاگیا۔اجلاس وزیراعظم کی زیر صدارت وزیراعظم آفس میں ہو گا اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور کورونا وائرس کے معاملے پرغورہوگا،کابینہ ای سی سی کے 16جولائی کے فیصلوں کی توثیق کریگی ،پانچ وزارتوں اور ڈویژنز کے ایجنڈا آئٹمز منظوری کیلئے پیش ہوں گے، کمپنیز ایکٹ 2017 ،ایف اے ٹی ایف سے متعلق لمیٹڈ لائبلیٹی پارٹنرشپ ایکٹ میں ترمیم کی منظوری ،انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997میں ترمیم ،منی لانڈرنگ کاقانون مزیدسخت کرنیکی لئے نارکوٹکس سب سٹینس ایکٹ 1997میں ترمیم ایجنڈا کا حصہ ہے،نیشنل ہیلتھ ایمرجنسی ریسپانس ایکٹ 2020ء کی منظوری ،باضابطہ فوجداری کوڈ 1898 میں تحقیقاتی اختیارات میں ترمیم کا معاملے پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی ،اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے دو مقامات سے ہوگا، اجلاس وزیر اعظم ہاس اور کابینہ ڈویژن کے کمیٹی روم میں منعقد ہوگا۔