فیڈرل بورڈ کے میٹرک کے نتائج کا اعلان،دوطلباء کی مشترکہ پہلی پوزیشن
اسلام آبا:وفاقی تعلیمی بورڈ نے میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا پہلی پوزیشن 1097نمبر لے کر دو بچوں نے حاصل کر لی آرمی پبلک سکول کی مناحل امان اورماڈل کالج کی خنشہ نشا یعقوب ملک کی پہلی پوزیشن رہی 1096نمبروں سے دوسری پوزیشن پر دو طلبا، تیسری پوزیشن پر 1095نمبر لینے والے گیارہ طلبا کامیاب قرارپائے ، تقریب سے پارلیمانی سیکرٹری وجہیہ اکرم کا خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرونا کے باعث امتحانات، نتائج اور سکول کھولنے کے حوالے سے چیلنجز درپیش ہیںصوبوں نے وفاق کے ساتھ تعاون کیا، یکساں پالیسی بنائی گئی، وجیہہ اکرم نے کہاکہ یکساں نصاب مدارس میں لاگو کر رہے ہیں، یکساں مواقع میسر ہوں گے،مدارس کے بچے کم سہولیات کے باوجود بہتر نتائج دے رہے ہیں، چیئرمین فیڈرل بورڈ رائو عتیق احمد نے تقریب سے خطاب میں کہاکہ حکومتی ہدایات کے مطابق بچوں کو پروموٹ کر رہے ہیںپورے پاکستان میں پہلے نتائج فیڈرل بورڈ دے رہا ہے، کلاس کی پرفارمنس کے مطابق دسویں کے طلبا کو تین فیصد اضافی نمبر دیے گئے ہیںتیسری پوزیشن حاصل کرنی والوں میں قیوم احمد، محمد عثمان فاروق اور عبداللہ شاہددیگر شامل ہیں۔