اسلام آاباد ہائیکورٹ:ایچ ای سی کوزائد فیسوں کیخلاف فوری اقدامات کی ہدایت
اسلام آباد:اسلام آبادہائیکورٹ نے ملک کی سات بڑی یونیورسٹیوں کے طلبا کا آن لائن کلاسز سسٹم اور زائد فیسوں کیخلاف درخواست پر ایچ ای سی کو طلبا کے تحفظات پر فوری اقدامات کر کے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور وزارت تعلیم کو نوٹس جاری کر کے آئندہ ہفتے جواب طلب کر لیا۔گذشتہ روز اسلامک یونیورسٹی ، نمل، قائد اعظم ، یو ای ٹی ٹیکسلا ، اقرا اور دیگر جامعات کے طلبا کی طرف سے دائر درخواست پر سماعت کے دوران موقف اختیارکیاگیاکہ ایچ ای سی کی بتائی گئی پالیسی پر یونیورسٹیوں نے عملدرآمد نہیں کیا،پسماندہ علاقوں میں انٹرنیٹ نہ ہونے کی وجہ سے آن لائن کلاسز میں شریک نہیں ہو سکے،کلاس ڈسکشن کی بنیاد پر ملنے والے گریڈز میں متاثر ہونے کا خدشہ ہے ، عدالت نے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ سماعت ملتوی کردی۔