Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

کوروناوائرس :پرتگال میں سینکڑوں پاکستانی بیروزگار

فلائٹ آپریشن بند ہونے کے باعث ہمسایہ ملک سے سفرپرمجبور

331
Spread the love

لزبن (ضیا سید سے )کورونا وائرس کے باعث پرتگال میں مقیم سینکڑوں پاکستانی روزگار سے محروم ہو گئے ہیں جب کہ کاروبار زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے پاکستان سے پرتگال آنے اور واپس جانے والے افراد فلائٹ آپریشن نہ ہونے سے مجبوری کے تحت ہمسایہ ملک اسپین سے سفر کرنے پر مجبور ہیں اسلام آباد میں پرتگال کا سفارتخانہ گزشتہ دو سال سے بند ہے ء دوسری جانب تقریبا 4 ماہ سے پاکستان سفارتخانہ لزبن کی قونصل سروس بھی عارضی طور پربند ہے کاغذات کی تصدیق کے لیے بھی انتظار کرنا ہوتا ہے جبکہ پاسپورٹ سروس بھی بند ہے نادرا کی سہولت بھی سفارتخانہ سے ختم ہو چکی ہے اور خودکار سسٹم کے تحت پاسپورٹ اور شباختی کارڈ کی تجدید کروانے کیلئے عوام پریشان ہیں ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے سفارتخانوں میں فنڈز اور عملہ کی کمی اور حکومتوں کی عدم دلچسپی سے مسائل حل ہونے کی بجائے بڑھ رہے ہیں۔