Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

نیشنل ایسوسی ایشن ایجوکیشن کا 15اگست سے سکول کھولنے کااعلان

تعلیمی ادارے بند ہونے سے 5کروڑطلبہ کا نقصان ہو رہا ہے،رہنمائوں کی پریس کانفرنس

346
Spread the love

اسلام آباد :نیشنل ایسوسی ایشن فارایجوکیشن پاکستان کے صدر ہدایت اللہ خان نے اعلان کیا ہے کہ15اگست کو ملک بھر کے تمام پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو کھول دیا جا ئے گا ،حکو مت کی جانب سے تعلیمی ادارے بند کرنا آئین کے آرٹیکل 18 کی خلاف ورزی ہے،جس سے 5 کروڑطلبہ کا تعلیمی نقصان ہو رہا ہے۔ہم نے حکو مت سے بار ہا مطالبہ کیا تھا کہ حفاظتی تدابیر کے ساتھ تمام تعلیمی ادارے کھولے جائیں مگر اس پر کو ئی عمل نہیں کیا گیا ، انھوں نے کہا نوئے فیصدنجی تعلیمی ادارے کرایے کی عمارتوں میں ہیں،فیس جمع نہ ہونے کی وجہ سے ادارے کرایہ ، یوٹیلیٹی بلز دینے کی حالت میں نہیں ۔ نیشنل پر یس کلب اسلام آباد میں مشترکہ پر یس کانفر نس سے خطاب کر تے ہوئے ہدایت اللہ خان،امجد علی شاہ ، شیخ محمد اکرم ، افتخار علی حیدر اور دیگر نے کہا اسکولز کے بند ہونے کی وجہ سے پورے ملک میں دولاکھ سات ہزار اسکولز،پندرہ لاکھ اساتذہ اور ڈھائی کروڑ بچوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان ہے۔کرونا وائرس سے شدید متاثر ممالک نے اپنے اپنے تعلیمی اداروں کو کھول دیا ہے،لیکن ہمارے تعلیمی ادارے ابھی تک بند ہیں حکومت اپنی تمام تر وسائل کے باوجود معیاری تعلیم دینے سے قاصر ہے۔