Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

بھارت کی پھر ایل او سی پرفائرنگ،بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی

فائرنگ سے 20سالہ لڑکا زخمی،پاکستان کا بھارت سے شدید احتجاج

296
Spread the love

اسلام آباد:آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی فوج کی طرف سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے بھارتی فوج نے ایل او سی کے بھاگسر سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی،بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فائرنگ سے ایک 20سالہ لڑکا شدید زخمی ہوگیا، آزخمی کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،ادھربھارتی سفارتخانے کے سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرکے قابض بھارتی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور اس کے نتیجے میں بے گناہ شہری کے زخمی ہونے پر شدیداحتجاج کیا گیا۔ بھارت پر زوردیا گیا کہ بے حسی پر مبنی یہ اقدامات 2003 کے جنگ بندی معاہدے، انسانی عظمت ووقار، بین الاقوامی انسانی حقوق و قوانین اور پیشہ وارنہ فوجی طرز عمل کے برعکس اور اس کی صریحا خلاف ورزی ہے۔ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیاں ایل او سی پر کشیدگی بڑھانے کی مسلسل بھارتی کوششوں کا مظہر اور خطے کے امن وسلامتی کے لئے خطرہ ہیں زوردیاگیا کہ بھارت اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ برائے پاکستان اور بھارت کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تفویض کردہ اپنا کردار ادا کرنے کی اجازت دے۔