نئی اداکارہ کنزہ رزاق "لوگ کیا کہیں گے "میں فیصل قریشی کے مدمقابل کردارنبھائیں گی
اسلام آباد: نئی ابھرتی ہوئی اداکارہ کنزہ رزاق ڈرامہ "لوگ کیا کہیں گے”میں پہلی باراداکاری کے جوہر دکھائیں گی،اس پر میں نوجوان اداکارہ فیصل قریشی کے مد مقابل مرکزی کردار میں نظر آئیں گی، ڈرامے کے کچھ ٹیزرز میں اداکارہ کو اپنے گھر والوں کے ساتھ خوشی خوشی زندگی بسر کرتے اور ایک گھر بنانے والی لڑکی کے طور پر دکھایا گیا ہے، جبکہ تقدیر نے اس کے لیے کچھ اور ہی منصوبے تیار کررکھے ہیں، نئے پروجیکٹ "لوگ کیا کہیں گے”میں اداکارہ ایک نئے روپ میں دکھائیں دیں گی،اس مو قع پرکنزہ نے کہاکہ بہت خوشی محسوس کررہی ہوں، ان کا کہنا تھا کہ ایسی حیرت انگیز ٹیم کیساتھ کام کرنا میرے لیے ایک واقعی حیرت انگیز تجربہ تھا، اداکارہ کا کہنا تھا کہ فیصل قریشی، اعجاز اسلم، سکینہ سموں اور صحیفہ جبار جیسے انڈسٹری کے بڑے ناموں کے ساتھ کام کرنا میری خواہش تھی، ڈرامہ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، اگلے ہفتے سے نشر کیا جائے گا۔