سی پیک ترقی یافتہ پاکستان کی ضمانت ہے،عاصم باجوہ
سینٹ کمیٹی کو بریفنگ،ارکان کے تمام سوالوں کے جوابات دیئے
اسلام آباد:عاصم سلیم باجوہ کی مفصل بریفنگ سینیٹ کمیٹی ارکان اپنے تمام سوالات کے جامع جوابات پا کر مطمئن ہوگئے چیئرمین سی پیک اتھارٹی سے بلوچستان کے سینٹرز نے خاص طور پر سوالات کئے ،، چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کسی سوال کے جواب میں تشنگی نہیں چھوڑیامیر جماعت اسلامی کا عاصم سلیم باجوہ کوخراج تحسین ،بریفنگ سے بہت خوشی ہوئی۔ سکوئی تو ہے جسے پورے پاکستان کے تعمیر و ترقی کے منصوبوں، جفرافیے، مسائل، وسائل کا پتہ ہے۔جنرل عاصم کی سینٹ میں سی پیک کے حوالے سے انتہائی مفصل بریفنگ اور سینٹرز کے سوالوں کے تفصیلی جوابات دیئے عاصم سلیم باجوہ نے کہاہے سی پیک ترقی یافتہ پاکستان کی ضمانت ہے،انہوںنے بتایارشہ شکئی خصوصی اقتصادی زون کا افتتاح جلد کیا جا رہا ہے ہے خصوصی اقتصادی زون میں سرمایہ کاری کے لیے درخواستیں موصول ہورہی ہے، اقتصادی زون میں چینی سرمایہ کاری دلچسپی لے رہے ہیںاورنج لائن ٹرین منصوبہ 99فیصد مکمل ہے سینیٹر اسد اشرف نے پوچھا کہ ورنج لائن ٹرین منصوبے کو نہ چلانے کی کوئی سیاسی وجہ ہے یا تکینکی ،عاصم باجوہ اورنج لائن ٹرین منصوبے کو نہ چلانے کی کوئی سیاسی وجہ نہیں ہے ،مانسہرہ تھاکوٹ موٹر وے کو جلد کھول دیا جائے گا ۔سینٹ سی پیک کمیٹی کا اجلاس چیئرپرسن سینیٹر شیری رحمان کی زیر صدارت ہوا، شیری رحمان نے کہاکہ سی پیک پر تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق رہا ہے، پیک کو آگے بڑھنا چاہئے،سی پیک کے حوالے سے جو تبدیلیاں لائی گئی ہے اس میں سب کی شراکت داری ہے کہ نہیں؟ سی پیک اتھارٹی میں صوبوں کی شراکت داری انتہائی اہم ہے، خبریں آ رہی کے وزیر کا اختیار کم گیا جا رہا ہے۔