Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

چائے ماحولیاتی توازن برقراررکھنے کیلئے اہم کرداراداکرتی ہے،زرعی تحقیقاتی کونسل

306
Spread the love

اسلام آباد(آن لائن)ڈاکٹر محمدعظیم خان، چیئر مین،پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے مطابق چائے ماحولیاتی سسٹم میں کوئی بھی خرابی پیدا نہیں کرتی بلکہ ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ سر سبز چائے کی فصل زمین کو ڈھانپ کر رکھتی ہے،مٹی کی نمی کو محفوظ رکھتی ہے اور جنگلی حیات کے لیے پناہ گاہ بھی مہیا کرتی ہے۔ اس فصل میں مزدوروں کی بہت ضرورت پڑتی ہے اس لیے علاقے کے رہنے والے مقامی لوگوں کو روزگار ملتا ہے جس سے دیہات سے شہروں میں آنے والے لوگوں کی تعداد میں کمی ہوتی ہے۔