کم قیمت پر گندم فراہمی یقینی بنارہے ہیں،وزارت قومی غذائی تحفظ
اسلام آباد(آن لائن)وزارت برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق کم قیمت پر گندم کی فراہمی کو یقینی بنارہی ہے۔ملک کی غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ،وزارت ملک کے اندر گندم کی مطلوبہ فراہمی کا انتظام کر رہی ہے۔پاسکو گندم کے خسارے والے علاقوں میں گندم کی فراہمی کے لئے مستقل کام کررہی ہے۔سیزن کے اختتام پرپبلک سیکٹر کے اسٹاک کا آڈٹ کیا جایگا۔صوبائی حکومتوں نے گندم کے خریداری کے اہداف کو حاصل کرنے کیلئے اینٹی ہورڈنگ ایکٹ نافذ کیا ہے۔صوبوں کی اس حکمت عملی سے گندم ،بیجوں کی نقل و حرکت کو محدود کردیا گیا۔نتیجہ کے طور پر ، گندم کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔درآمد کنندگان کی آسانی کے لیئے صوبوں کے ساتھ مشاورت کے ساتھ حکمت عملی تیار کی جارہی ہے۔سستی گندم کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے حکومت مستقل کام کررہی ہے۔