Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

ملکی معیشت کو مستحکم بنانے کیلئے ای کامرس ضروری ہے،صدرعلوی

340
Spread the love

اسلام آباد:صدر ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت ملک میں ای کامرس پالیسی کے نفاذ کے سلسلے میں ایکشن پلان کا جائزہ اجلاس ۔اجلاس میں وزیر آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام ، سید امین الحق ، مشیر تجارت ، عبدالرزاق دائود نے کی ۔اس موقع پر صدر عارف علوینے کہاکہ ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے ای کامرس کا فروغ انتہائی ضروری ہے ،ای کامرس نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لئے بڑے مواقع پیش کئے ، ای کامرس سے کاروباری لاگت کو کم کرنے ،اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی سہولت میسر ہوئی ،صدرکو بریفنگ کے دوران بتایاگیاکہ ملکی جی ڈی پی میں ڈیجیٹل مالی خدمات کا استعمال کرکے 36 ارب امریکی ڈالر اضافے کا امکان ہے ، بریفنگ ای کامرس سے 2025 تک 40 لاکھ ملازمتیں پیدا کرنے کے مواقع موجودہیںصدر عارف علوی نے متعلقہ حکام کو اہداف پر تیزی سے کام مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔