پانچ ہائی کورٹس ججز کی تعیناتی ک خلاف سپریم کورٹ آزاد کشمیر کا فیصلہ تاریخی :حسن ابراہیم
اسلام آباد(آن لائن)جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے صدر ممبر قانون ساز اسمبلی سردار حسن ابراہیم خان نے نیشنل پریس کلب میں آئین کی بالادستی قانون کی حکمرانی عدلیہ کی آزادی وقار کے لیے تاریخ ساز قربانی دی،انہوں نے کہا کہ سردار خالد ابراہیم زندگی کے آخری لمحات تک عدلیہ کے عزت و وقار کی جنگ لڑتے لڑتے اس دنیا سے رخصت ہوئے،ہم سمجھتے ہیں کہ وہ آج بھی زندہ ہیں،جموں کشمیر پیپلز پارٹی نے سردار خالد ابراہیم خان کی آئین اور میرٹ کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی وقار کے حوالے سے شروع کی گئی جدوجہد کو آگے بڑھانے کے لئے جاندار کردار ادا کیا،اور آج اللہ نے ہمیں سرخرو کیا ، ہم سپریم کورٹ کے جج صاحبان کے بالخصوص شکرگزار ہیں جنھوں نے آزاد کشمیر کے اندر عدلیہ کی آزادی آئین اور میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے اپنا تاریخی کردار ادا کیا ۔