وزیراعظم کی سبسڈی کے جائزہ کیلئے خصوصی سیل قائم کرنیکی ہدایت
معیشت سے متعلق تھنک ٹینک کاجلاس،فیصل واوڈا،عثمان ڈار،امین اسلم کی ملاقاتیں
اسلام آباد:وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت معیشت سے متعلقہ مختلف امور کے حوالے سے قائم تھنک ٹینک کے جلاس میں معیشت سے متعلقہ تھنک ٹینک کے قیام کا مقصد اہم معاشی ایشوز پر غور کرنا اور ن کے حوالے سے سفارشات اور مستقبل کا لائحہ عمل مرتب کرنا ہے۔ اجلاس میں بجلی گیس، فرٹیلائزرز، یوٹیلٹی سٹورز، ایکسپورٹس، ہاسنگ، احساس ، این ایچ اے اور دیگر سرکاری اداروں کے حوالے سے بجٹ اور بجٹ سے باہر دی جانے والی سبسڈیز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیرِ اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے سبسڈی فراہم کرنے کا مقصد غریب اور مستحق افراد کی معاونت اور ریلیف کی فراہمی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ سبسڈی کے پورے نظام کا بغور جائزہ لیا جائے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ سبسڈی کی رقم مکمل طور پرشفاف طریقے سے نہ صرف ضرورت مندوں کو میسر آئے وزیرِ اعظم نے مشیر خزانہ کو ہدایت کی کہ مختلف مد میں حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی سبسڈیز کا تفصیلی جائزہ لینے کے لئے ایک خصوصی سیل قائم کیا جائے تاکہ وہ ہر شعبے میں فراہم کی جانے والی سبسڈی کا جائزہ لیکر اس میں مزید بہتری اور اسکی افادیت بڑھانے کے لئے جامع سفارشات پیش کر سکے۔ جبکہ وزیراعظم عمران خان سے عثمان ڈار اور ملک امین اسلم نے ملاقات کی جس میں کئی اہم فیصلے کئے گئے ،وزیراعظم کا عید کے فوری بعد "ٹائیگر فورس ڈے” منانے کا فیصلہ، ٹائیگر فورس رضا کار ملک بھر میں شجر کاری کی مہم میں حصہ لیں گے نوجوان رضا کار مون سون پلانٹیشن کے دوران 1 کروڑ درخت لگائیں گے وزیراعظم بدھ کے روز نوجوانوں کیلئے خصوصی ویڈیو پیغام بھی جاری کریں گے و زیراعظم نوجوانوں سے شجر کاری مہم میں حصہ لینے کی اپیل کریں گے ،وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر فیصل ونے بھی ملاقات کی جس میں اہم ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا , ذرائع45 منٹ تک طویل ملاقات میں سیاسی معاملات پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔