پیپلزپارٹی نے اے پی سی کاڈرامہ لگاکراپوزیشن کو اکیلاچھوڑدیا:محمدعلی درانی
ملتان :پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے جنرل سیکرٹری محمد علی درانی نے میڈیا سے گفتگو میں کہاہے کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ اے پی سی ڈرامہ لگا کر حکومت سے فائدہ اٹھاکر اپوزیشن کو اکیلا چھوڑ دیتی ہے سندھ کی صوبائی حکومت اپوزیشن کے اتحاد کے راستے کی سب سے اہم رکاوٹ ہے، پیپلزپارٹی حکومت اور اپوزیشن دونوں کے مزے لے رہی ہے اور دو کشتیوں کی سوار ہے ،پی پی پی اپوزیشن کی شیلڈ استعمال کرکے صوبے میں مرکز سے فائدے اٹھاتی ہے پیپلز پارٹی اپوزیشن اور حکومت کو بلیک میل اور سندھ کے عوام کو غریب کر رہی ہے ،حقیقی اپوزیشن مسلم لیگ ن ،جے یوآئی اوردیگر جماعتیں ہیں آئندہ انتخابات مسلم لیگیں ہی جیتیں گی۔