راولپنڈی :پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک
راولپنڈی:تھانہ پیرودھائی کے علاقہ میں ڈاکوں کی پولیس پر فائرنگ،فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ڈھوک نجو کے علاقہ میں محافظ سکواڈ نے موٹر سائیکل کو رکنے کا اشارہ کیا تو موٹر سائیکل سواروں نے پولیس پر فائرنگ کردی،پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ، فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی ہوا جسے ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا،موقعہ سے لاکھوں روپے، پسٹل اور ایمونیشن برآمد،ڈاکو کچھ دیر قبل اسلام آباد کے علاقہ میں شہری سے بینک کے باہر نقدی چھین کر فرار ہوئے تھے، پولیس کی بھاری نفری موقعہ پر موجود ہے، شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں، ایس پی راولہلاک ڈاکو کی شناخت کی جا رہی ہے، فرار ڈاکو کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔