Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

قومی اسمبلی:اپوزیشن کی اداروں کی نجکاری کرنے پر حکومت پرتنقید

غیرمنتخب لوگ کبھی کابینہ میں نہیں بیٹھ سکتے،خواجہ آصف کاخطاب

318
Spread the love

اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی کا اجلاس میں قومی اداروں کی نجکاری کے حوالے سے بحث کی گئی ، اپوزیشن نے حکومت کی نجکاری پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ حکومتی اراکین کی جانب سے اداروں کی نجکاری کی پالیسی کا دفاع کیا گیا ۔پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی آئی اے اور سٹیل ملز سمیت قومی اداروں کی نجکاری کے حوالے سے وفاقی وزیر نجکاری میاں محمد سومرو نے بحث کاآغاز کیا تو اس موقع پر اپوزیشن کی جانب سے کورم کی نشاندہی کی گئی تاہم کورم پورا نکلنے پر اپوزیشن کو خفت کا سامنا کرنا پڑا ۔جس کے بعد وفاقی وزیر نجکاری نے کہا کہ ارکان نجکاری پر سوالات اٹھالیں میں سب کے جوابات دے دوں گا۔ا خواجہ آصف نے اپوزیشن کی طرف سے بحث کا آغاز کر تے ہوئے کہا ک 3 ماہ میں پی آئی اے کو تباہ کر دیا گیا،وزیر کوئی اور بیان دیتا ہے سیول ایوی ایشن کا بیان کچھ اور ہے،نجکاری کر کے بھی آپ کو کچھ نہیں ملنے والا،پی آئی اے کے جو کھنڈرات باقی بچے تھے وہ بھی تباہ کر دیے گئے،۔انہوں نے کہاکہ ہمیں وہ چہرے نظر آرہے ہیں جو نجکاری میں ادارے خریدیں گے ،ہم پر تو مودی کا یار ہونے کا الزام لگا دیتے تھے،آج خود کلبوشن کو بچانے کے لئے قانون سازی لائی جارہی ہے، غیر منتخب لوگ کبھی بھی کابینہ میں نہیں بیٹھ سکتے،کابینہ پارلیمنٹ کا حصہ ہے اگر یہاں کوئی دہری شہریت والا نہیں بیٹھ سکتا تو کابینہ میں کس طرح بیٹھ سکتا ہے۔