سعودی عرب میں چاند نظرنہیں آیا،عیدالاضحی 31جولائی کو ہوگی
وقوفہ عرفہ 30جولائی کو ہوگا،پاکستان میں چاند دیکھنے کیلئے اجلاس آج ہوگا
جدہ سعودی عرب میں چاند نظرنہیں آیا،عیدالاضحی 31جولائی کو ہوگیویب سائٹ کے مطابق اس بات کی تصدیق ہوچکی ہے کہ مملکت کے کسی بھی علاقے میں چاند نظر نہیں آیا تاہم سپریم کورٹ نے ابھی اس حوالے سے چاند نظر آنے نہ آنے کا کوئی اعلان نہیں کیا-اس طرح یکم ذی الحجہ بدھ 22 جولائی کو ہوگی جبکہ وقوفہ عرفہ 30جولائی جمعرات اور عید الاضحی 31جولائی جمعہ کو منائی جائے گی اس سلسلے میں سعودی عرب میں رویت ہلال کے فیصلے کی پیروی کی جائے گی-پاکستان میں اجلاس آج ہوگا۔