Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

ویسٹ انڈیزکو 113رنزسے شکست، انگلینڈ نے ٹیسٹ سیریزبرابرکردی

356
Spread the love

مانچسٹر:انگلینڈ نے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 113رنز سے شکست دیکر پہلے ٹیسٹ کی شکست کابدلہ لے لیا۔312رنزکے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیزکی ٹیم 198رزنز پرڈیر ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے پہلی اننگز 469رنزپر ڈکلیئر کردی تھی ۔جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی نے 287رنز بنائے اور فالو آن سے بچ گئی۔دوسری اننگز میں انگلینڈ نے مزید129بناکر دوبارہ اننگز ڈکلیئر کردی اور کالی آندھی کو میچ جیتنے کیلئے 312رنز کا ہدف دیا۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم جواب میں 198رنز ہی بناسکی۔اور پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔