Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

مصرکی پارلیمنٹ نے لیبیامیں ممکنہ فوجی مداخلت کی منظوری دیدی

296
Spread the love

مصر کی پارلیمنٹ نے صدر عبدالفتح السیسی کی جانب سے لیبیا میں ترک حمایت یافتہ فورسز کی کارروائی کی تنبیہ کے بعد ملک سے باہر فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ‘اے پی’ کے مطابق اس فیصلے کے بعد لیبیا میں دونوں متحارب گروپس کی لڑائی میں مصر اور ترکی براہ راست آمنے سامنے ہوں گے۔خیال رہے کہ مصر کے صدر عبدالفتح السیسی نے لیبیا کے شہر سرت کو سرخ لکیر قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر یہاں حملہ ہوا تو مصر کی فوج مغربی سرحد کی حفاظت کے لیے لیبیا میں داخل ہوگی۔خیال رہے کہ مصر، لیبیا میں اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ حکومت جی این اے کے مخالف گروپ خلیفہ حفتر کی حمایت کر رہا ہے اور اس اتحاد میں روس اور متحدہ عرب امارات بھی شامل ہیں۔