Official Web

مختلف شہروں میں طوفانی بارشیں، 20افرادجاں بحق

282
Spread the love

لاہور:پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشیں، سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ تاندلیانوالہ، فیصل آباد اور قصور میں چھتیں گرنے کے واقعات میں 20لوگ جان کی بازی ہار گئے۔پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں سے تباہی، چھتیں گرنے کے واقعات میں متعدد افرا لقمہ اجل بن گئے، تاندلیانوالہ کے قریب بارش سے گھر کی چھت زمین بوس ہوگئی، ملبے تلے دب کر ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوئے، حادثے میں 5 لوگ زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمیوں کو ملبے سے نکالا۔فیصل آباد کے نواحی گاؤں میں بھی موسلا دھار بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی۔ ملبے تلے دب کر 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے، مرنے والوں میں 2 بہنیں اور بھائی شامل ہے۔ ملتان اور پاکپتن میں خاتون سمیت 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔قصور کے مختلف علاقوں میں بھی طوفانی بارش سے 3 چھتیں گرگئیں جس سے 2 خواتین سمیت 3 افراد دم توڑ گئے۔ ملتان اور پاکپتن میں بھی 2 افراد چھتیں زمین بوس ہونے سے زندگی کی بازی ہار گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے حادثات میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ عثمان بزدار نے زخمی افراد کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔