Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

کورونامزید40زندگیاں نگل گیا،ایک ہزار13نئے کیسزرپورٹ

279
Spread the love

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 66 ہزار 96 ہوگئی۔ مہلک وائرس مزید 40 زندگیاں نگل گیا جس کے بعد اموات کی تعداد 5 ہزار 639 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 13 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 90 ہزار 444، سندھ میں ایک لاکھ 13 ہزار 553، خیبر پختونخوا میں 32 ہزار 243، بلوچستان میں 11 ہزار 441، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 868، اسلام آباد میں 14 ہزار 625 جبکہ آزاد کشمیر میں ایک ہزار 922 کیسز رپورٹ ہوئے۔