Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہیں:جنرل باجوہ

کوروناوائرس:عیدالااضحیٰ،محرم پراحتیاط کی ضرورت ہے :آرمی چیف

302
Spread the love

راولپنڈی: پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے دوران عید الاضحیٰ اور محرم الحرام کے دوران زیادہ سے زیادہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے، وباء کیخلاف کامیابیوں کو احتیاط سے ہی برقرار رکھا جا سکتا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں راولپنڈی جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) میں 233 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر کانفرنس کے دوران ملک کی اندرونی وبیرونی سکیورٹی کے تناظرمیں آپریشنل تیاریوں پرغور کیا گیا جبکہ خطے کی سکیورٹی صورتحال پر پاک فوج کے سپہ سالار نے تمام فارمیشنزکی تیاریوں کو سراہا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا بھی جائزہ لیا گیا۔ کور کمانڈرز نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو خراج تحسین پیش کیا، آئندہ ماہ اگست کو بھارتی غیر قانونی اقدام کو ایک سال ہو جائے گا۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ٹڈی دل اور کورونا وائرس کے خلاف سول انتظامیہ کی مدد کرنے پر فارمیشنز کے تعاون کو سراہا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے کورونا وبا کے خلاف لڑائی میں سول انتظامیہ کی مدد کی کوششوں کو بھی سراہا، جبکہ کمانڈرز نے ملک بھر میں ڈاکٹروں اور طبی عملہ کی کوششوں کو سراہا۔آرمی چیف نے کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سکیورٹی کو درپیش ہر خطرے کا موثر جواب دیا جائے گا۔