Official Web

جنوبی کوریا کادفاعی سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کاکامیاب تجربہ

272
Spread the love

سیول: جنوبی کوریا نے اپنا پہلا دفاعی سیٹلائٹ کامیابی سے خلاء میں بھیج دیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا نے اپنے پڑوسی ملک شمالی کوریا کے خلاف اپنی دفاعی صلاحیتیں بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت جنوبی کوریا نے اپنا پہلا دفاعی سیٹلائٹ  ANASIS-II خلاء میں بھیجنے کا کامیاب تجربہ کیا۔رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا نے پرائیوٹ راکٹ کمپنی اسپیس ایکس کی مدد سے دفاعی سیٹلائٹ خلاء میں بھیجنے کا کامیاب تجربہ کیا۔ اسپیس ایکس کے حکام نے بھی اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر ویڈیو بھی جاری کی۔