Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

این ایل جی کیس،شاہد خاقان،مفتاح اسمماعیل کے اثاثے منجمد

287
Spread the love

اسلام آباد:نیب نے ن لیگی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے منقولہ و غیر منقولہ اثاثے منجمد کر دیئے، لیگی دور کے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے اثاثے بھی منجمد کئے گئے ہیں۔نیب کی جانب سے لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کے منقولہ وغیر منقولہ اثاثے منجمد ہونے کے بعد پراپرٹیز اور گاڑیوں کی ٹرانسفر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، سابق وزیراعظم کی فروخت شدہ گاڑی کی ٹرانسفربھی روک دی گئی۔ اثاثے منجمد ہونے والوں میں ن لیگی رہنما مفتاح اسماعیل بھی شامل ہیں۔دریں اثنا اسلام آباد کی احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی کی گاڑی ٹرانسفر کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔