Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

کرپشن کا خاتمہ ملک کی ترقی کی بنیاد بن سکتا ہے:اظہاربخاری

268
Spread the love

راولپنڈی :چیئرمین امن کمیٹی معروف مذہبی سکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا ہے کہ بستیاں الو سے نہیں بے انصاف سے ویران ہوتی ہیں ۔میرٹ ترجیح ۔کرپشن کا خاتمہ ملک کی ترقی کی بنیاد بن سکتا ہے سپریم کورٹ کا سپریم فیصلے اے انصافیوں کا پردہ چاک کردیا۔اس اچھے فیصلے کے بعد یہ محکمہ ختم کر دیا جائے۔ اس پراربوں روپے خرچ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ اپنوں کو معافی غیروں کی پھانسی سے انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوتے ۔ ضلعی امن کمیٹی سے گفتگو کرتے ہوئے اظہاربخاری نے کہا صنعت کار تاجران کسی بھی قوم کی ترقی میں ریڑھ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ دنیا میں معیشت کی جنگ شروع ہوچکی ہے اور معاشی میدان میں فتح حاصل کرنے کے لیے تاجروں کو سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔