Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

میرے پلاٹوں پرمافیا قابض،کہیں شنوائی نہیں،نوازشریف کاالزام

پولیس محکمہ مال ملزموں سے مل گیا،انصاف دیاجائے،امریکہ پلٹ شخص کی دہائی

338
Spread the love

اسلام آباد:نوازشریف نامی امریکہ پلٹ پاکستانی نے الزام عائد کیاہے کہ میرے کے پلاٹ پر قبضہ ابراہیم نامی نے زمین پر قبضہ کر رکھا ہے  5، 5 مرلے کے دو پلاٹ کیانی ٹاون ترلائی کے قریب خریدے تھے، میں نے امریکہ سے پیسے بھیجے جبکہ میری بیوی نے دونوں پلاٹ اپنی بیٹیوں کے نام خریدے، عرصہ دراز سے پہلے برطانیہ اور پھر امریکہ میں محنت مزدوری کیلئے مقیم تھا، تھانہ کورال میں درجنوں درخواستیں دی، پولیس نے ایف آئی آر درج ہونے کے بعد تعاون نہ کیا اور یک طرفہ انکوائری میں ملزم کو ریلیف دیتے ہوئے ضمانت کی راہ ہموار کی، محکمہ مال میں نشاندہی کے لیئے درخواست دی اور ڈیڑھ سال چکر لگاتا رہا مگر شنوائی نہ ہوئی، عمران خان کے گھر سے چند فرلانگ کے فاصلے پر قبضہ مافیا میری ملکیتی زمین قبضہ کرنے کی کوشش میں مصروف ہے، پولیس،محکمہ مال اور انتظامیہ سب قبضہ مافیہ کے ساتھ مل کر میری زمین ہتھیانے کی کوشش کر رہے ہیں، پاکستان سیٹیزن پورٹل پر درجنوں درخواستیں دے دے کر تھک گئے ہیں۔