Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

عید سے قبل ہوٹلزکھولنے کا اعلان کیا جائے۔ اجمل بلوچ

تاجر اب مزید لاک ڈائون برداشت کرنے کی سکتے ،الطاف شاہ، راجہ ذوالشام

301
Spread the love

اسلام آباد:اسلام آباد ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر سید الطاف شاہ اور ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری راجہ ذوالشام کی قیادت میں وفود نے آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ اور سیکریٹری خالد محمود چوہدری سے ملاقات کی اور کامیاب ریلی کے انعقاد پر مبارکباد دی۔ وفود میں سید سرفراز حیدر، مہتاب عباسی، خطیب عباسی، عمران ملک، ظفر عباسی اور دیگر شامل تھے۔اجمل بلوچ نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کئی کاروبار چار ماہ سے زائد عرصے سے بند ہیں جن میں ریسٹورنٹ، ہوٹل، بیوٹی پارلر، جم، مارکیز اور شادی ہال شامل ہیں۔ گزشتہ چار ماہ سے ناصرف کرایے جیب سے ادا کر رہے ہیں بلکہ گیس بجلی کے بل اور ملازمین کی تنخواہیں بھی پاس سے ادا کر رہے ہیں مارکیز میں فوری طور پر کاروبار شروع ہی نہیں ہو سکتا کم سے کم دو ماہ کا وقت درکار ہے اگر آپ لوگ ختم نہ کیا گیا تو نوبت فاقہ کشی تک پہنچ جائے گی۔حکومت نے سنگل فیز پر تین ماہ کا بل ادا کیا ہے لیکن زیادہ تر تھری فیز میٹر لگے ہیں جو حکومت کی امداد سے محروم ہیں۔