Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

ہاکی کی بہتری کیلئے جامع حکمت عملی بنانا ہوگی:قائمہ کمیٹی

اجلاس میں ہاکی ،کرکٹ،سکوائش دیگرکھیلوں میں خراب کارکردگی کا جائزہ

259
Spread the love

 اسلام آباد(آن لائن) ایوان بالا قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر کی زیر صدارت پا ہوا۔ اجلاس میں سینیٹر مشتاق احمد کی طرف سے سینیٹ اجلاس میں اٹھائے گئے معاملہ برائے ہاکی، کرکٹ، اسکوائش، سنوکر اور باکسنگ کی بین الاقوامی سطح پر خراب کارکردگی کے معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا چیئرمین کمیٹی سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا کہ ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے اس کی بہتری کیلئے ہم سب کو مل کر بہتر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی اور پارلیمنٹ کی طرف سے اس کی بہتری کیلئے تجاویز دی جاتی ہے اس پر عملدرآمد کرایا جائے تا کہ ہاکی کو پھر ملک بھر میں بہترین کھیل بنایا جا سکے جو ملک کی پہچان تھا۔قائمہ کمیٹی کو سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن محمد آصف باجوہ نے بتایا کہ ہاکی کے کھیل میں پاکستان کا کوئی ثانی نہیں تھا پاکستان ہاکی فیڈریشن کو 15لاکھ کی گرانٹ ملی اور والی بال کو 30لاکھ کی گرانٹ ملی، قومی کھیل کے ساتھ سوتیلوں والا سلوک کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے کھیل اور تعلیم کا ایک وزیر ہوتا تھا سکولوں کالجوں اور یونیوسٹیوں میں پابندی سے کھیلیں ہوتی تھیں اب ترجیحات بدل چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہاکی کھیلاڑیوں کے جوتے فٹبال اور دیگر چیزیں بہت مہنگی ہو چکی ہیں کھیلوں کے میدان ویران پڑے ہیں ۔