Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

ابرارچیمہ اسلام آباد چیمہ اتحاد انٹرنیشنل کے صدرمنتخب

308
Spread the love

اسلام آباد :چیمہ اتحاد انٹرنیشنل آفیشل کا اجلاس سیکٹر ڈی بارہ میں ہوا جسکی صدارت چیمہ اتحاد انٹرنیشنل فورم کے مرکزی چیئرمین چوہدری شفیق چیمہ نے کی جبکہ اجلاس میں چیمہ برادری کی اہم شخصیات نے شرکت کی،اجلاس میں قرار پایا کہ چیمہ برادرای کا ایک ہی نعرہ امن، محبت، بھائی چارہ اور انسانیت کی خدمت ہے،اجلاس میں چیمہ برادرای نے یکجہتی کا اظہار کیا. تمام ممبران نے مشترکہ طور پر ابرار چیمہ کو اسلام باد تنظیم کا صدر منتخب کیا اور انکے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے عزم کا اعادہ کیا کہ چیمہ اتحاد فورم ہمیشہ فلاح انسانیت کے لئے کام کرے گا اس موقع پر اسلام آباد سے صدر چوہدری ابرار چیمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مشن میں امن بھائی چارہ اور انسانیت کی خدمت شامل ہیں۔