Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

سیلفی کا شوق مانسہرہ کے نوجوان کی جان لے گیا

303
Spread the love

ہری پور:سیلفی بناتے ہوئے خانپور ڈیم میں نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ واپڈا گیٹ کے قریب سعادت ولد منور حسین نامی 19سالہ نوجوان ڈوب کر موت کی وادی میں چلا گیا۔ ریسکیو 1122ہری پور کی ماہر ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ کرکامیاب آپریشن کے بعد لاش کو ڈیم سے نکال لیا اور ٹی ایچ کیو خانپور منتقل کر دیا۔سعادت اپنے دوست رضوان کے ساتھ ڈیم پر تفریح کیلئے آیا تھا۔سعادت کا تعلق مانسہرہ کے علاقے جنگلہ سے ہے۔واقعہ سیلفی لیتے ہوئے پیش آیا۔