سہیلی سے شادی،آعاش عرف اسماء پھر عدالت نہ آئی
ہائیکورٹ نے آعاش کی کورونارپورٹ مانگ لی،ای سی ایل میں نام ڈالنے کی استدعامسترد
راولپنڈی( آن لائن)عدالت عالیہ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان نے راولپنڈی کے علاقے ٹیکسلا میں مبینہ طور پرہم جنس پرستی کی شادی کے خلاف دائر پٹیشن پرآکاش علی عرف اسما بی بی کی کورونا رپورٹ طلب کرلی ہے اور آکاش علی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق پراسیکیوٹر کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سماعت24جولائی تک ملتوی کر دی ہے گزشتہ روز سماعت کے موقع پرجنس تبدیل کرکے شادی کرنے والا ٹیکسلا کا رہائشی علی آکاش عدالت میں پیش نہیں ہواعدالت کی جانب سے عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرنے پر آکاش علی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ آکاش کورونا کا مشتبہ مریض ہے جس کی رپورٹ کا انتظار ہے یہ ہی وجہ ہے کہ وہ جنس تبدیلی ٹیسٹ کے لئے ہسپتال بھی نہیں گیا ،عدالت نے ہدایت کی کہ24جولائی کو علی آ کاش اورنیہا علی کی کورونا رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے اس موقع پر ایس ایچ اوتھانہ ٹیکسلا نے عدالت سے استدعا کی کہ چونکہ فریقین اپنے گھروں میں موجود نہیں ہیں لہذا فریقین کے وکلا کو پابند کیا جائے کہ وہ فریقین کو عدالت میں خود پیش کریں دوسری جانب پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ آکاش علی کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے لیکن عدالت نے پراسیکیوٹر کی استدعا مسترد کردی ۔