شہزاد ارباب کا پھنسے کنٹینرزکا معاملہ حل کرنے کیلئے طورخم بارڈر کا دورہ
پشاور:معاون خصوصی برائے اسٹیبلشمنٹ شہزادارباب نے کنٹینرز کے معاملے پر وزیر اعلی خیبرپختونخواہ سے ملاقات کی پشاور اور طورخم میں پھنسے ہوئے کنٹینرز کا معاملہ حل کرنے کیلئے معاون خصوصی برائے اسٹیبلشمنٹ، محمد شہزاد ارباب نے طورخم بارڈر کا دورہ کیا۔معاون خصوصی کو پھنسے ہوئے کنٹینرز کے معاملے پر تفصیلی بریفننگ دی گئی۔ پاکستان اور افغانستان کے عوام کے مابین تعلقات اور دو طرفہ تجارت کے سلسلے میں بارڈر پر انتظامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ انہیں بتایا گیا کہ پشاور میں 3000 کے لگ بھگ برآمدی کنٹینرز پھنسے ہوئے ہیں۔ دوطرفہ تجارتی تعلقات کی بہتری کے لیے ان کی بروقت کلئیرنس ضروری ہے۔اس موقع پر، شہزاد ارباب نے کہا کہ اسلامی برادر ملک افغانستان کے ساتھ عوامی اور دوطرفہ تجارتی تعلقات میں بہتری موجودہ حکومت کے وژن کا حصہ ہیں۔ اسی لیے، دونوں ممالک کے مابین تجارتی معاملات میں ہر طرح کی رکاوٹیں دور کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں ۔