Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

صحت کارڈ پرتشہیری مہم،اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت سے جواب طلب کرلیا

269
Spread the love

اسلام آباد(آن لائن)پی ٹی آئی کے جھنڈے کے رنگ میں صحت کارڈ کی تشہیری مہم کے خلاف مسلم لیگ ن کی درخواستوں پر کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی عدالت نے نے وزیراعظم سے پرنسپل سیکرٹری کے ذریعے نوٹس جاری کر کے جواب طلب کرلیا اس کے علاوہ وزارت صحت، وزارت اطلاعات و نشریات، اور تحریک انصاف سے بھی جواب طلب کر لیا عدالت نے سیکرٹری اطلاعات کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ۔